• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ترقیاتی پروگرام زور شور سے جاری ہیں جو قابل تعریف ہے ہر مکتبہ فکر کا آدمی اس کی حمایت بھی کرتا ہے اور کرنی بھی چاہئے کیونکہ ترقیاتی کام ہوں گے تو ملک آگے بڑھے گا ا ور یقیناً عام آدمی کو اس کا فائدہ بھی ہو گا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے خاص طور پر دیہی علاقوں، جہاں وڈیروں، جاگیرداروں اور بااثر لوگوں کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار انتہائی ناقص میٹریل استعمال کرتے ہیں جو دو چار مہینوں میں اکھڑ جاتا ہے دوسری طرف معائنہ ٹیمیں بھی رشوت لے کر خاموش ہو جاتی ہیں جس سے عام آدمی کو مایوسی ہوتی ہے۔ حکومت اور ارباب اختیار پر عوام کا اعتماد بھی ختم ہوتا جا رہا ہے اعلیٰ حکام سختی سے نوٹس لیں۔
(اکرام حسین)
ikram_hussain@gmail.com

تازہ ترین