• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ملک اپنی عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے شہریوں کو سہولتیں اور ریلیف پیکجز مہیا کرتی ہے لیکن ہمارے ملک میں اس کے برعکس ہی ہو رہا ہے۔ آئے روز کی مہنگائی نے غریب عوام الناس کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حکومت کی جانب سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے تو جینا مشکل کر دیا ہے پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ہر طرف مہنگائی کا بازار گرم ہے۔ عام آدمی روٹی اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کی بجائے عوام کے ان مسائل پر غور کرنا چاہئے ٹیکسز کا تمام پیسہ ان مسائل کو حل کرنے پر لگانا چاہئے بنیادی سہولتوں کو پورا کرنا اور اس کی فراہمی کو پورا کرنا ملک میں غربت کی شرح کو جڑ سے مٹانے کا واحد ذریعہ ہے۔
(ماریہ خٹک)
mr.khattack7000@gmail.com

تازہ ترین