• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ،قتل ہونیوالے افراد کے لاپتہ ساتھی کا اہل خانہ سے رابطہ

سیالکوٹ/ گجرات(این این آئی) بلوچستان کی تحصیل بلیدا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 15 افراد کے قتل کے بعد ان کے لاپتہ 16سالہ ساتھی حیدر علی کی فون کال نے ان کے خاندان کو نئی زندگی دیدی۔سیالکوٹ کی سمبڑیال تحصیل کے جیتھکی گاؤں سے تعلق رکھنے والے حیدر علی ان 15 افراد کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والے واحد فرد تھے جو غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے۔گزشتہ روز علی نے اپنے خاندان کو فون کرکے بتایا کہ وہ زندہ ہے۔حیدر علی نے فون پر بتایا کہ وہ کسی وجہ سے اس گاڑی میں جانے سے رہ گئے تھے جس میں تمام لوگ جارہے تھے، انہوں نے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے بہتر مستقبل کے لیے تین دوست ایک ساتھ بیرون ملک جانے کیلئے نکلے تھے، جن میں سے ابو بکر اور ماجد کی لاشیں یہاں پہنچادی گئی جنہیں مقامی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا، انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ حیدر علی زندہ اور محفوظ ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اہل خانہ علی کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین