• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپول کی مدد سے دبئی اور سعودی عرب سے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار

 لاہور(مانیٹرنگ سیل)انٹرپول کی مدد سے دبئی اور سعودی عرب سے 3 مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی پی او گوجرنوالہ کا کہنا ہے کہ قتل اور دہشتگردی کے 3 ملزمان کو سعودی عرب اور دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار تینوں افراد قتل اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے احسان اللہ کو دبئی جب کہ عثمان اور طارق کو سعودی عرب سے لایا گیا ہے اور انہیں پاکستان میں لاکر متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین