• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری سے مارچ تک معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

فیصل آباد(اے پی پی )نئے سال کے آغاز پر جنوری سے مارچ تک پنجاب کے اکثر علاقوں میں گزشتہ سال کی نسبت معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث امسال گندم ، چنے سمیت ربیع کی دیگر فصلات کی بمپر فصل حاصل ہونے کی توقع ہے جس سے نہ صرف گندم اور دیگر غذائی اجناس میں خود کفالت حاصل ہو گی بلکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایاکہ امسال جنوری ، فروری ، مارچ 2018 ءمیں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ بارشیں ربیع کی فصلات خصوصاً گندم، چنے و دیگرفصلات کےلئے انتہائی مفید ثابت ہوں گی لہٰذا کاشتکار ان فصلات کی بہتر پیداوارکےلئے ابھی سے حکمت عملی طے کر لیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سبزیوں خصوصاً آلو ، آم، اور امرود کے باغات ، کماد اور اس طرح کی دوسری فصلات جو کم درجہ حرارت اور کورے سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں کوکسی متوقع نقصان سے بچانے کیلئے کاشتکار ان کو فوری حفاظتی اقدامات کا بھی مشورہ دیا گیاہے۔
تازہ ترین