• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف آپریشن کلین اپ آئندہ ماہ شروع ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف بلاامتیاز منصفانہ آپریشن شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرپٹ عناصر کیخلاف ایکشن صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرپٹ بیورو کریٹس کیخلاف ایکشن کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرپٹ افسروں کیخلاف بلاامتیاز، بلارو رعایت اور سیاسی تخصیص کے بغیر سخت کارروائی شروع کرا رہے ہیں۔ وزیراعظم کو بیورو کریسی کے کرپٹ عہدیداروں کی فہرست بھجوا دی جائے گی‘ اسکی اطلاع وفاقی وزارتوں بالخصوص اقتصادی وزارتوں ایف بی آر سمیت محصولاتی، نان محصولاتی ریونیو جمع کرنے والے محکموں کے کرپٹ افسروں کی راتوں کی نیند اور دن کا چین اڑ گیا ہے۔ وفاق کے قومی اداروں میں لوٹ مار پر بھی سخت ایکشن ہونے والا ہے‘ ان میں پی آئی اے، ریلوے پاکستان اسٹیل، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں واپڈا بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر کے کئی موجودہ سابقہ ممبر چیف کمشنر کمشنر آئی آر چیف کلکٹر اور کلکٹر کے عہدے کے حکام کی اداروں نے کرپشن کے شواہد تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر کے ویجی لنس ونگ اور ایف آئی اے کو اس حوالے سے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
تازہ ترین