• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی چھتوں پر مسافر بٹھانے کیخلاف کارروائی کا آغاز، نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گاڑیوں کی چھتوں پر مسافربٹھانے کے خلاف کارروائی کا آغا ز،ٹریفک پولیس، آرٹی اے، پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خلاف ورزی کرنے و الے ڈرائیورزاورٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم،کارروائی کا مقصدٹریفک قانونکی عملداری اورشہریوں کو حادثات سے بچانا ہے، ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں شہرکے داخلی اورخارجی راستوں پر کارروائی، گاڑیوں کیچھتوں پر سوارمسافروں کو اتارکررکشوں کا کرایہ دلوایااورڈرائیورکوتنبیہ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹریفک مینجمنٹ بورڈوڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مسافرگاڑیوں، بسوں،کوچز،وینز و دیگر گاڑیوں میں چھتوں پر مسافروں کو بیٹھانے پر ٹریفک پولیس، آرٹی اے ڈپارٹمنٹ اورپولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ڈرائیورزاورٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگاکرسینکڑوں گاڑیوں کی چھتوں سے مسافروں کو اتارکرڈرائیورکو تنبیہ کی اورمسافروں کو رکشوں کوکرایہ دلوایا، اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اورانہیں خوفناک حادثات سے بچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مسافرگاڑیوں سے سی این جی سلینڈرز نکالنے اور مسافرگاڑیوں میں گنجائش سے زائد اورچھتوں پر مسافربیٹھانے والے ڈرائیورزاورٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں ٹریفک پولیس، آرٹی اے ڈپارٹمنٹ،پولیس، تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اورتمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ ہرصورت،مسافروں کوحادثات سے بچانے کے لئے سختی سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکرایاجائے اورمسافر گاڑیوں میں گنجائش سے زائد اورچھتوں پر مسافروں کو بیٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورپولیس کے افسران نے ٹرانسپورٹرز اورڈرائیوزایسوسی ایشن کو ڈپٹی کمشنر کے احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے ان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
تازہ ترین