• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں ایک نوجوان ہلاک، 2 زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چھلگری تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے پرٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی، نوجوان موقع پرہی جاں بحق،شیخ بھرکیو روڈ پر بھی حادثے میں ایک شخص زخمی‘ پبن تھانے کی حدود میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سےایک شخص شدید زخمی‘ سول اسپتال منتقل کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق چھلگری تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 28سالہ برماکولہی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ورثا ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش گھر لے گئے ‘سول اسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ لاش سول اسپتال نہیں لائی گئی ۔علاوہ ازیں پبن تھانے کی حدود شیخ بھرکیو روڈ پرگوٹھ بہادر کورائی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عامر ولد علی گل کھوسو شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایاگیاتھا ۔دریں اثناءپبن میں ہی مکھی چوک کے قریب اراضی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ علی محمد بروہی کو شدید زخمی کردیا جسے سول اسپتال لایاگیاتھا۔
تازہ ترین