• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس ٹینس پلیئر بیلنڈ ا بینکک تائپے اوپن ٹائٹل حاصل کرلیا 

تائپے ( جنگ نیوز) سوئس ٹینس پلیئر بیلینڈا بینکک نے اتوار کو تائپے اوپن کےسنگلز فائنل میں نید رلینڈ کی ارانسا رس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ بینکک نے ارانسا رس کو 7-6، 6-1سے زیر کیا ۔ جس کے بعد بینکک مسلسل دسواں میچ اور ڈبلیو ٹی اے میں لگاتار دوسرا ٹائٹل جیتی ہیں ۔ وہ انجری کے سبب تقریباً ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہی تھیں۔ وہ ماضی میں عالمی نمبر سات رینکنگ تک پہنچ گئی تھیں، اب امید ہے کہ پیر کو جاری کی جانے والی عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر دنیا کی 100 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گی۔
تازہ ترین