• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل،تمیم اقبال اور لٹن داس پر جرمانہ

ڈھاکہ ( جنگ نیوز ) بنگلہ پریمیئر لیگ کی ٹیم کومیلا وکٹورینز کے کپتان تمیم اقبال اور وکٹ کیپر لٹن کمار داس پر ہفتے کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں رنگپور رائیڈرز کیخلاف میچ میں قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد ہو گا ۔ تمیم اقبال اور لٹن داس نے امپائرز کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے رنگپور رائیڈرز کی اننگز کے دوران روی بوپارا کو امپائرز کی جانب سے ناٹ آئوٹ قرار دئیے جانے پر اپیل کی تھی ۔ بعد ازاں دونوں نے جرم کا اقرار کر لیا تھا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد بطور جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین