• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان سندھ فٹبال کے قائم مقام سیکرٹری نامزد

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ فٹ بال کے موجودہ سیکرٹری رحیم بخش کی غیرموجودگی میں ڈسٹرکٹ حیدرآباد فٹ بال کے صدر اعظم خان سندھ فٹ بال کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ سید خادم علی شاہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی فٹ بال پر شب خون مارنے والے عاقبت نااندیش اور فٹ بال سے ناواقفیت رکھنے والے چند عناصر کی وجہ سے فیفا نے پاکستانی فٹ بال سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے لیکن ہم پرامید ہیں کہ فیصل صالح حیات پاکستان پر سے معطلی ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
تازہ ترین