• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈورروئنگ ،پاکستان نے گولڈ سمیت تین میڈلز جیت لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے بیس برس کے بعد ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میڈلز جیت لیے، جس میں ایک گولڈ ، ایک سلور اورایک برانز میڈل شامل ہے، پاکستان روئنگ فیڈریشن کے نائب صدرملک رحیم ببائی کے مطابق ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں ایشین روئنگ فیڈریشن کے تحت سہ روزہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ ختم ہوگئی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے اوپن مکسڈ فور ایونٹ میں اپنی سبقت ثابت کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا، فاتح قومی ٹیم مقبول علی، راشد حسین، رابیعہ امجد اور نائلہ نانو پر مشتمل تھی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے لائٹ ویٹ پیئر ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا، ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی مزمل شہزاد اور ولی اللہ خان پر مشتمل جوڑی نے کی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے لائٹ ویٹ مکسڈ فورڈ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان کو برانز میڈل دلوانے والی ٹیم میں مزمل شہزاد، ولی اللہ خان، نائلہ نانو اور نگہت کوثرشامل تھیں۔
تازہ ترین