• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جنریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس میں، مڈل سیکشن کے سالانہ مقابلے منعقد ہوئے۔اس پرجوش اور رنگا رنگ تقریب کے مہمانِ خصوصی عتیق ریاض تھے۔والدین کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور طلبا کی کارکر دگی کو سراہا۔ تلاوتِ قرآن پاک،قومی ترانہ اور حلف برداری کی تقریب کے بعد مشعل جلا کر مقابلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔تینوں ہاؤسز،جناح،اقبال اور سید نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔جماعت ہفتم کے طلبا و طالبات کے جسمانی ورزش کے خوبصورت مظاہرے کو حاضرین نے خوب داد دی۔مختلف دوڑوں کے مقابلے جیتنے والے طلبا و طالبات میں میڈل تقسیم کیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے طلبا پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔مہمانِ خصوصی نے اپنی تقریر میں طلبا کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں جنریشنز اسکول کے موثر کردار کو خوب سراہا۔
تازہ ترین