• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڑھی گوٹھ، گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے تحت ہلال پبلک اسکول قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہی گیروں کی قدیم بستی ریڑھی گوٹھ لانڈھی میں گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے تحت ہلال پبلک اسکول قائم کر دیا گیا اسکول کا افتتاح چیئرپرسن بورڈ آف انویسٹمنٹ سندھ ناہید میمن اور ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید نے فیتا کاٹ کر کیااور پودے لگائے، ناہید میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ایسی آبادی میں اسکول کی تعمیر قابل تعریف ہے، انھوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت ایجوکیشن سٹی کے منصوبے پر جنوری تک کام شروع ہو جائے گا، ناہید میمن نے کہا کہ مجھے علاقے کے مسائل اور لوگوں کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہورہا ہے، صفائی اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے متعلقہ وزرا سے بات کروں گی۔، سی ای او گرین کریسنٹ ٹرسٹ زاہد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین کریسنٹ ٹرسٹ اسکول میں 400طالبعلم میٹرک تک تعلیم حاصل کریں گے انھوں نے کہا کہ ٹرسٹ کا مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے، غریب طالبعلموں کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں گی اور اسکول کے ساتھ بہترین مدرسہ بھی تعمیر کیا جائے گا انھوں نے بتایا کہ اسکولوں میں 1300 اساتذہ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔
تازہ ترین