• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے پاس حساس آلات کی موجودگی کی تحقیقات کریں گے،افغانستان

کابل (جنگ نیوز) افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے پاس حساس آلات کی موجودگی کی تحقیقات کریں گے ، افغان عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے اندھیرے میں دیکھنے والے آلات حاصل کیے ہیں لیکن ان اطلاعات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے کہ طالبان کو یہ آلات مبینہ طور پر روس نے فراہم کیے ہیں۔رواں ہفتے حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ طالبان عسکریت پسندوں کو جن جدید آلات کا مبینہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے وہ دراصل روس سے حاصل کیے گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے امریکی ریڈیو کو بتایا کہ "ہم اس بات کو مسترد نہیں کر سکتے کہ طالبان اندھیرے میں دیکھنے والے چشمے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس یہ کافی تعداد میں نہیں ہیں،انھوں نے اس کا استعمال صوبہ فراہ، ہلمند اور چند دیگر مقامات پر کیا۔
تازہ ترین