• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کیلئے میانمار کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں ، بنگلہ دیش

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لئے میانمار حکومت سے مذاکرات کرر ہا ہے، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز بتایا کہ وہ رواں ہفتے اس تنازع پر میانمار کے ساتھ مذاکرات کریں گے، بنگلہ دیشی وزیرخارجہ ابوالحسن محمود علی کے حوالے سے وزارت خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈھاکا میں اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات میں بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کیلئے باہمی معاہدے کیلئے بات چیت کررہے ہیں۔
تازہ ترین