• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عصر ِحاضر کی دنیا علم و ہنر کی بنیاد پر ترقی کر رہی ہے۔ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، جدید اختراع اور ایجادات عصر حاضر میں ترقی کی بنیاد ہیں انہی خصوصیات کی بنیاد پر کوئی بھی ملک معاشی اور معاشرتی ترقی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی پارک، سائنسی علوم پر مبنی جدید صنعتوں کیلئے بہت اہم ہیں کیونکہ معاشی ترقی کیلئے جدید علوم پر انحصار وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے ایسے پارک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں تقریباً 1500سائنس و ٹیکنالوجی پارک، اور 3000کے قریب کاروباری انکیوبیٹر، جو 70فیصد ترقی یافتہ ملکوں جیسے امریکہ اور برطانیہ میں واقع ہیں سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی انقلاب ہمارے سامنے ہیں۔ پاکستان جیسےترقی پذیرملک کو اس طرف توجہ دینی چاہئے ۔
(علی عبداللہ)
ali.abdullah@gmail.com

تازہ ترین