• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں 220ملین سے زیادہ کی آبادی میں تقریباً 60فیصد 30سال سے کم اور اکثریت بیروزگار ہے مطلب یہ ہوا کہ 120ملین افراد کا ملکی ترقی میں حصہ کم ہے۔ عمر رسیدہ شہریوں اور گھریلو خواتین کا تو ملکی ترقی میں کوئی حصہ ہی نہیں۔ بدقسمتی سے درمیانی عمر کے لوگ یا تو کام نہیں کرتے اگر کرتے ہیں تو ملک کے لئے نہیں صرف اپنے لئے۔ نتیجتاً پاکستان انسانی ترقی کی فہرست میں 147نمبر پر جبکہ دوسرے مسلم ممالک جیسے بنگلہ دیش اور ایران نے نہ صرف آبادی پہ کنٹرول کیا بلکہ ترقی میں بھی ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔ 1971میں بنگلہ دیش کی آبادی پاکستان سے زیادہ تھی لیکن اب پاکستان سے کم ہے۔ حکومت آبادی پر کنٹرول اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرے تاکہ ہماری کارکردگی بھی بہتر ہو سکے۔
(شائستہ جبیں)
shaista.jabeen@gmail.com

تازہ ترین