• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کاجنوری سے پٹرول پر5فیصد اضافی ٹیکس نافذکرنےکا اعلان

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2018ء سے پٹرول پر اضافی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی حکام نے کیا ۔ جس کے تحت مقامی ٹرانسپورٹ خدمات اور بینکوں میں انتظامی خدمات پر اضافی قدری ٹیکس نافذ کیا جائے گا، البتہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹیشن اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاء’واٹ‘ سے مستثنیٰ ہوں گی۔وزارتِ صحت اور خوراک اور ادویہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ادویہ اور طبی آلات پر بھی یہ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کسی شہری کے زیر استعمال ذاتی رہائشی جائیداد کی فروخت یا اس کو کرایہ پر دینے پر بھی واٹ یا وی اے ٹی لاگو نہیں ہوگا۔متعلقہ حکومتی ادارے نے یکم جنوری سے اضافی قدری ٹیکس کے نفاذ کے لئے بلدیات اور دیہی امور کی وزارت ، وزارت ِ محنت اور سماجی ترقی اور محکمہ کسٹم سے باہمی تعاون کے سمجھوتے طے کئے ہیں۔ حکام کے مطابق جن سرکاری اداروں کی سالانہ آمدن10 لاکھ سعودی ریال سے زیادہ ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو 20 دسمبر 2017 سے قبل وی اے ٹی نظام کے لیے رجسٹر کرالیں۔
تازہ ترین