• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر بیگ گوسی پیس پرائز کیلئے منیلا روانہ ہوگئے

کراچی (پ ر)ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز کے ڈائریکٹر، قونصلر کارپس سندھ کراچی کے صدر اور کراچی میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ گوسی پیس پرائز 2017ء میں شرکت کیلئے منیلا روانہ ہوگئے جہاں پر وہ ایمبسیڈر بیری گوسی کی دعوت پر ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز کی نمائندگی کریں گے۔ ایوارڈ کی تقریب فلپائن کے شہر منیلا میں 20 سے 23 نومبر تک منعقد ہوگی جہاں عالمی لیڈرز، سفارتکار اور دنیا سے معزز شخصیات تقریب میں حصہ لیں گی۔گوسی پیس پرائز دنیا کا نہایت اعلیٰ اور معتبر شہرت کا ایوارڈ ہے جو دنیا میں امن کے فروغ کیلئے تعلیم، سائنس، تحقیق، طب، صحافت، سفارتکاری، خدمت خلق کے شعبوں میں دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اختیار بیگ نے گوسی پیس پرائز کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی اپنے اور ملک کیلئے اعزاز قراردیا ہے جہاں وہ دنیا کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین