• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سیونگ بینکنگ کلیئرنگ سسٹم کا ممبر بن گیا

اسلام آباد(این این آئی) نیشنل سیونگ بینکنگ کلیئرنگ سسٹم کا ممبر بن گیا جس کے بعد اس کا چیک ملک بھر میں کسی بھی جگہ قابل قبول ہوگا ۔ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ ظفر مسعودکے مطابق نیشنل سیونگ کے اکاؤنٹس، آپریشنل اکاؤنٹس بن گئے ہیں اور اب ان کے ذریعے یوٹیلیٹی بلز، اسکول فیس اور دیگر ادائیگیاں ہوسکیں گی۔اس سے قبل چیک سے صرف نیشنل سیونگ کا اکاونٹس ہولڈر ہی پیسے نکال سکتا تھا تاہم اب نیشنل سیونگ کے اکاؤنٹس ہولڈز عام بینک صارفین کی طرح اپنا چیک استعمال کرسکیں گے۔اس کے علاوہ نیشنل سیونگ کا چیک اب کراس چیک کے طور پر بھی استعمال ہوسکے گا۔
تازہ ترین