• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی سی اے، اے جی پی اور گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ خیبر پختونخوا کے مابین معاہدہ

اسلام آباد (این این آئی)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ خیبر پختونخوا کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے جس کا مقصد مالیاتی انتظام میں مہارتوں کی کمی کو پورا کرنا ہے جو صوبائی حکومت کے محکموں کے مالیاتی امور میں موجود ہیں۔ دستخطوں کی تقریب میں اے جی پی اور خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے بھی موجود تھے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیکریٹری خزانہ شکیل قادر خان اور ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ سفیر احمد نے دستخط کئے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی آڈیٹر جنرل (نارتھ) حشمت اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ایم عدنان رفیق جبکہ اے سی سی اے کی جانب سے اے سی سی پاکستان کے سربراہ سجید اسلم، ریجنل ہیڈ آف پالیسی MENASA عارف مسعود مرزا، اور ہیڈ آف ایجوکیشن نارتھ فیصل عظیم نے دستخط کئے۔ تقریب میں صدر خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس ، صدر کے پی وومن چیمبر، کے پی وومن چیمبر کی نائب صدر ، سپیشل سیکریٹری کے پی کے، سیکریٹری منصوبہ بندی کے پی کے اور صوبائی وزیر برائے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پی کے اور صوبائی وزیر محکمہ تعلیم و توانائی کے پی کے نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین