• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکنٹائل ایکسچینج میں7.314 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈمیں 7.314 بلین روپے کے سودےہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,837 رہی۔پی ایم ای ایکسرپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس کے ہوئے جن کی مالیت 2.751 بلین روپے تھی۔ جبکہ سونے کے ہونے والے سودوں کی مالیت 2.748 بلین روپے، ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 678.659 ملین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 369.762 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 354.764 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 187.422 ملین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 136.378 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 40.206 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 26.497 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 13.942 ملین روپے اور ایس این پی 500 کے سودوں کی مالیت 5.716 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں لال مرچ کی 9,110 لاٹس کے سودے ہوۓ جن کی مالیت 1.639 ملین روپے تھی۔
تازہ ترین