• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا پاڈوکون کے سر پر مزید دس کروڑ، مجموعی رقم 20 کروڑ ہوگئی

ممبئی (ٹی وی رپورٹ) فلم پدماوتی کی ہیروئن دپیکا پاڈو کون نے کہا ہے کہ ان کی فلم پدماوتی میں سلطان علاؤ الدین خلجی کو اچھا انسان بنا کر پیش نہیں کیا گیا ہے ۔ ممتاز اداکار سلمان خان کے ساتھ ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے دپیکا نے واضح طور سے کہ کہ علاؤ الدین خلجی کو ایک چھل کپٹ ٹائپ دھوکے باز انسان دکھایا گیا ہے ۔ یہ کردار رنویرسنگھ نے ادا کیا ہے ۔ دپیکا نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فلم میں ان کا خلجی کے ساتھ ’رومانٹک سین‘ہے اور نہ ہی وہ آمنے سامنے آئے ہیں ۔ اس موقع پر سلمان خان نے سات مرتبہ زور دے کر اور ہنستے ہوئے کہا کہ فلم میں رنویرسنگھ اور دپیکا کا کوئی رومانس نہیں ہے ۔ دوسری طرف فلم کے اداکار شاہد کپور نے جو میواڑ کے راجہ کا کردار ادا کررہے ہیں کہا کہ پدماوتی کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہی او رفلم دیکھے بغیر یہ سب کچھ ناموزوں ہے ۔ شاہد کپور نے کہا کہ میں اب بھی فلم کی ریلیز کے بارے میں پرامید ہوں اور فلم میں کام کرنے پر فخر محسوس کررہا ہوں ۔ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ دپیکا پاڈو کون کے سر کی قیمت لگانا انتہائی نامناسب ہے اور سات ہی یہ بھی کہ ہمیں کھلے دل سے کام بھی چاہئے۔ کئی بھارتی ریاستوں میں ان تمام وضاحتوں کے باوجود فلم پر پابندی لگادی گئی ہے ۔سنسر بورڈ اس کا سرٹیفکیٹ روک چکا ہے اور سنسر بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز کے لئے مذاکرات کئے جائیں ، سراج پال نامی ہندو لیڈر نے دپیکا پڈو کون کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کردی ہے ۔ اس طرح اب تک 20 کروڑ روپے کی رقم لگائی جاچکی ہے ۔ کئی ریاستوں میں ہنگامے بھی ہوئے ہیں جو اب دارالحکومت دہلی تک پہنچ چکے ہیں۔
تازہ ترین