• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن میوزک ایوارڈز 2017،برونو مارس سال کے بہترین آرٹسٹ قرار

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاس اینجلس میں امریکن میوزک ایوارڈز 2017کی رنگا رنگ تقریب کا انعقادکیا گیا، جس میں ہولی وڈ ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر ایوارڈ شو کی رعنائیاں بڑھا دیں۔سالانہ ایونٹ میں جیوری نے آرٹسٹ آف دی ایئر کا حقدار برونو مارس کو ٹھہرایاگیا جنہوں نے آٹھ نامزدگیوں میں سے ساتھ ایوارڈز جیتے۔ ڈیانا روز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فیورٹ پاپ گلوکارہ کا ایوارڈ لیڈی گاگا کے حصے میں آیا۔فیورٹ ہِپ ہوپ آرٹسٹ ڈریک کوٹھہرایا گیا ، فیورٹ سانگ معروف گیت ڈیسپاسیٹو قرار پایا۔موسیقی کی دنیا کے مشہور ایوارڈز کی اس سالانہ تقریب کی میزبانی ٹریسی الیس روزنے کی جبکہ شائقین کیلئے سلینا گومیزسمیت کئی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس اسٹیج پر دی اور شو کو چار چاند لگا دئیے جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے والے آرٹسٹ جیوری اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔
تازہ ترین