• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان کا بیٹا ابرام کاٹن کینڈی دیکھ کر خوشی سے نہال،تصاویر مقبول

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) میٹھی میٹھی کاٹن کینڈی اکثر بچوں کو بیحد پسند ہوتی ہے اور یہی کاٹن کینڈی دیکھ کر کنگ خان کا بیٹا بھی خوشی سے نہال ہوگیا۔ جی ہاں،امیتابھ بچن کے پوتی اور ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا کی برتھ ڈے پارٹی میں کنگ خان کے صاحبزادے ابرام امیتابھ بچن اور اپنے پاپا کے ساتھ کاٹن کینڈی کا اسٹال پر پہنچا اور کاٹن کینڈی دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگیا ۔ بگ بی نے اپنی پوتی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ابرام کے تاثرات کو انمول کہا جبکہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹ پر شاہ رخ خان نے بھی بگ بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ابرام سمجھتا ہے کہ امیتابھ بچن میرے پاپا ہیں۔ آرادھیا کی سالگرہ کی موقع پرکنگ خان کے بیٹے ابرام اور سالگرہ کی دیگر تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں ہیں۔
تازہ ترین