• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ گمنام‘ کے ہندی اور سائوتھ زبانوں کیلئے امیتابھ اور موہن سے رابطے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ فلم ساز جیانتی لال گڈا نے فلم ’گمنام‘ کے ہندی اور سائوتھ ورژن کے لئے اداکار امیتابھ بچن اور سائوتھ انڈین اداکار موہن لال سے رابطے بڑھا لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں فلم ساز جاینتی لال گاڈا کا کہنا ہے کہ سسپنس تھرلر فلم ’گمنام‘ کے ہندی ورژن کے لئے اداکار امیتابھ بچن جبکہ سائوتھ انڈین ورژن کے لئے اداکار موہن لال سے بات چیت کی گئی ہے اور انہوں نے فلم کی کہانی کے لئے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک فلم سائن نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم 1965ء کی سپر ہٹ فلم ’گمنام‘ کا ریمیک نہیں ہے بلکہ تامل فلم کا ریمیک ہے، ہم نے صرف فلم کا عنوان لیا ہے۔
تازہ ترین