• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینسر بورڈ کا ہدایتکار بھنسالی پر غداری کا معاملہ درج کرنیکامطالبہ

نئی دہلی (ایجنسیاں)بھارتی سینسر بورڈ کے رکن ارجن گپتا نے فلم پدماوتی کے ہدایتکار بھنسالی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین سینسر بورڈ نے متنازع فلم پدماوتی کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ مطالبہ سینسر بورڈ کے ایک رکن ارجن گپتا کی جانب سے سامنے آیا ہے جنہوں نے اس معاملے پر وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔دوسری جانب فلم پدماوتی کیخلاف احتجاج پر ریاستی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت نے پرڈیوسر اور ڈائریکٹر سے لے کر فلم سے وابستہ سبھی اداکاروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی بات کی ہے۔ فلم میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ فلم پدماوتی ریلیز ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ سینسر بورڈ کے ہاتھ میں ہے لیکن سیکیورٹی بندوبست کرنا ہمارا کام ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت سبھی کی سیکیورٹی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تازہ ترین