• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”جولی2“ ایک اداکارہ کی زندگی پر مبنی فلم ہے، نہلانی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ پروڈیوسر نہلانی نے کہا ہے کہ فلم ’جولی2‘ ایک اداکارہ کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’جولی2‘بولی وڈ فلم نگری کی اداکارہ کی زندگی پر مبنی ہے لیکن فلم پروڈیوسر نے اداکاروں کے نام بتانے سے گریز کیا ہے تاہم انہوں نے اتنا ضرور بتایا ہے کہ اداکارہ نے فلمی دنیا کا آغاز سپرا سٹار خان کی فلم سے کیا اور انہوں نے تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم میں رائی لکشمی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
تازہ ترین