• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد میں دیئے جانے والے دھرنے کی حمایت میں مظاہرے

سکھر+ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ/نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہؐ سکھر ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد میں دیئے گئے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی اور وفاقی وزیر قانون کی برطرفی کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت حافظ محبوب علی سہتو و دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ و بینرز اٹھاکر ختم نبوت قوانین اور حلف نامے میں ترمیم کرنے کے ذمہ داران کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ الیکشن بل 2017 میں ختم نبوت قوانین اور حلف نامے میں ترمیم کے ذمہ دار وفاقی وزیر قانون کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ ختم نبوت لانگ مارچ قائدین کے تمام مطالبات فوری منظور کئے جائیں۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو سکھر میں بھی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ہم اسلام آباد دھرنے کے ساتھ ہیں جو فیصلہ وہ کریں گے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ٹھٹھہ سے نامہ نگار کے مطابق اہلسنت والجماعت اور تحریک لبیک کے زیر اہتمام حکومت کی جانب سے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی کوشش کے خلاف اور فیض آباد انٹر چینج کے مقام پر تحریک لبیک یارسول اللہؐ کی جانب سے جاری دھرنے کی حمایت میں جامع مسجد خضرحیات سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔  
تازہ ترین