• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز: آگ لگنے سے بیکری میں موجود لاکھوں ر و پے کاسامان خاکستر

نوشہروفیروز(نامہ نگار) نوشہروفیروز میں دکان کو اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ بر وقت نہ پہنچنے سے لاکھوں کا سامان جل گیاتفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کی سندھ کالونی میں مقامی بیکری کو آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع کے باوجود فائربریگيڈ کی گاڑی ایک گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس کے باعث دکان میں رکھا تمام سامال جل کر خاک ہوگیا۔ اس موقع پر بیکری کے مالک نے کہا کہ دکان میں 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان موجود تھا جوکہ اچانک آگ لگنے کے باعث خاکستر ہو گیا ہے۔
تازہ ترین