• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ نے وفاق پاکستان اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اپنے منشور پر عمل کرنے کا بہت کم موقع ملا ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے جو کام کئے ہیں وہ آج بھی یاد کئے جاتے ہیں‘ ہم پر الزامات لگانے والے اور گالیاں دینے والے تھک گئے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے جاتے ہیں ‘سندھ نے وفاق‘ پاکستان اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں‘ دونوں جماعتیں سندھ سے لاتعلق ہیں‘ وہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو اپنے منشور پر عمل کرنے کا بہت کم موقع ملا ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے جو کام کئے ہیں وہ آج بھی یاد کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کی باتیں کی گئیں لیکن آج پیپلزپارٹی سب سے زیادہ سرگرم جماعت ہے‘ ہم پر الزامات لگانے والے اور گالیاں دینے والے تھک گئے ہیں‘ پیپلزپارٹی کے خلاف ایک ہی لب و لہجہ استعمال کیا جارہا ہے‘ ہماری جماعت الزامات کی سیاست نہیں کرتی‘ پیپلزپارٹی پاکستان کی سا لمیت وفاق کو مضبوط کرنے کی بات کرتی ہے‘ جن سازشی عناصر سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں وہ ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو اب بھی خطرات ہیں‘ اب بھی سرحدوں کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں‘ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر مصروف ہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے خلاف الزامات لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں میں شکست کھا چکی ہے۔
تازہ ترین