• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کے حوالے سے (ن)لیگ کے بیانات قابل مذمت ہیں، نصرت سحر عباسی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا الگ صوبے کا خواب منظور وسان کے خواب کی طرح ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) کے لیڈر عدلیہ کے بارے میں جو بیانات دے رہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، جی ڈی اے 26 نومبر کو سکھر میں جلسہ کرے گی، وہ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا جلسہ 26 نومبر کو سکھر میں ہوگا جس کی کامیابی کے لئے عوام سے رابطے کررہے ہیں، جی ڈی اے کے تمام ممبران اس جلسے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے بارے میں (ن) لیگ کے لیڈر جو بیانات دے رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں، فوج اور عدلیہ کی وجہ سے ملک چل رہا ہے،ان کا احترام لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ نے نو سال میں سندھ کو تباہ کردیا۔
تازہ ترین