• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات مہم کاآغاز،مختلف علاقوں میں انسداد منشیات کے بورڈ آویزاں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے شہر میں انسداد منشیات مہم کاآغاز کردیاگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد منشیات کے بورڈ آویزاں کرکے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ اور کرائم اینڈ ہیومن رائٹس سیل سندھ کی جانب سے شہر میں انسداد منشیات مہم کے تحت شہر کے مختلف پبلک مقامات پر منشیات ہیروئن، چرس، شراب، مین پوری، گٹکا سمیت دیگر نشہ آور اشیاءکے خلاف بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ منشیات کے خلاف ضلعی پولیس اورسماجی تنظیم کی جانب سے تعلیمی اداروں اسکولز وکالج میں آگاہی لیکچرز بھی دیئے جائیں گے، علاوہ ازیں انسداد منشیات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس سے پریس کلب تک آگاہی واک بھی کی جائے گی ۔
تازہ ترین