• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب اور اصلاحات کے بغیر الیکشن قابل قبول نہیں، قاضی زاہد حسین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ احتساب اور اصلاحات کے بغیر الیکشن قابل قبول نہیں ہونگے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 70برس سے قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے اور اس نظام کے تحت لاکھ الیکشن بھی کروائے جائیں پھر بھی تبدیلی نہیں آئے گی، انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام شہروں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،پانی کی قلت بھی شدت اختیار کرچکی ہے،اس سے صاف ظاہر ہے کہ حکمراںعوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے،بھارت بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی کررہا ہے، حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
تازہ ترین