• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیل میڈرڈ کے کپتان راموس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران رئیل میڈرڈ کے کپتان سرگیوراموس کی ناک ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی۔ ہاف ٹائم کے بعد وہ یہ میچ نہیں کھیل پائے تھے، بعد میں ہونے والے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ان کی ناک میں فریکچر ہوچکا ہے۔ میچ کے دوران حریف کھلاڑی لوکاس ہرنانڈیزر کا بوٹ راموس کے منہ پر لگا تھا جس سے ان کی ناک ٹوٹی تھی، رئیل میڈرڈ کو اس بات کا بھی شدید غصہ ہے ریفری ڈیوڈ فرنانڈز بوربلین نے لوکاس کی اس حرکت کے باوجود رئیل میڈرڈ کو پنالٹی نہیں دی۔ اگرچہ کلب کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ لوکاس کتنے عرصے تک کھیل سے دور رہیں گے۔ تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے اختتام تک واپس لوٹ سکتے ہیں۔ تاہم انہیں اپنی ناک پر حفاظتی ماسک چڑھا کر میدان میں اترنا ہوگا۔
تازہ ترین