• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13ویں سالانہ برٹش کری ایوارڈز کی تقریب27نومبر کو ہوگی

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے پسندیدہ کوئزن کے پس پردہ کارفرما گمنام ہیروز کو ایک بار پھر 27نومبر کو 13ویں سالانہ برٹش کری ایوارڈز میں تسلیم کیا جائے گا اور اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈز کی تقریب بیٹرسی ایولوشن لندن میں ہوگی۔ تقریب میں ان کی کامیابیوں کو خراج پیش کیا جائے گا خاص طور پر اس وقت جب کری انڈسٹری کو سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ ان ایوارڈز کو ’’آسکرز‘‘ برٹش کری ایوارڈ کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس کی تقریب میں سیاست، کھیل، آرٹس اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی شخصیات کے علاوہ معروف شیفس، ریسٹورنٹ مالکان اور ان کا عملہ شرکت کرے گا۔ برٹش کری ایوارڈز کری بزنس کو درپیش چیلنج کو بھی اجاگر کریں گے۔ اندازہ ہے کہ برطانیہ کے 90فیصد ریسٹورنٹس کو شیفس کی قلت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ہرہفتے دو کری ریسٹورنٹس بند ہورہے ہیں جس کا بنیادی سبب حکومت کی امیگریشن پالیسی ہے۔ ویزےدرخواستیں اکثرمسترد کردی جاتی ہیں اور عملے کی کمی کے باعث ریسٹورنٹس بند ہورہے ہیں۔ کری ریسٹورنٹس کی بندش سے پولٹری پروڈیوس اور سینیٹری سروس پرووائیڈرز بھی متاثر ہورہے ہیں جن کے لئے کری انڈسٹری اہم کلائنٹ ہے۔ برٹش کری ایوارڈز کے بانی ٹریڈ پبلی کیشن سپائس بزنس کے ایڈیٹر اور ریسٹورنٹ کے مالک انعام علی ایم بی ای 30سال سے برٹش کری انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں لگے ہیں اور برطانوی حکومت سے موجودہ قانون پر بڑی نظرثانی کرانے کے لئے لابی میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین