• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے مجبور کیا جائے، تنویر احمد

لندن (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل لندن کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا ہے حکومت پاکستان کا یہ نہیں ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے حکومت کو بھارت کے لیے ایسے حالات پیدا کرنے چاہیں کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اس قدر قربانیاں دی ہیں کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے ایوانوں تک پہنچ چکا ہے۔ کشمیر اور پاکستانی کمیونٹی اور تنظیمیں بھی مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان ایسا کردار ادا کرکے مسئلہ کے حل کرنے میں پیش رفت ہو۔ انہوں نے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے بھارت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان ہر روز جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور پاکستان کے حکمران ابھی تک اجاگر پر لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان مسئلہ کا فریق اور وکیل بھی ہے۔ پاکستان کی جو ذمہ داری ہے اور کشمیریوں کی توقعات ہیں اس پر پورا اترنا چاہیے۔ تنویر سعید نے کہا کہ دنیا اس دن کا انتظار کررہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جب تک حالات اس قدر کشیدہ نہیں ہوتے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوجائے اس وقت تک عالمی برادری مداخلت نہیں کرے گی۔ اور وہ اس طرح کے حالات میں بھارت پر کوئی بیرونی دبائو نہیں ہے کہ وہ مذاکرات کرے۔
تازہ ترین