• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما منموہن سنگھ انتقال کرگئے

لندن(جنگ نیوز) دل خالصہ کے بانی اور خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما منموہن سنگھ گزشتہ روز 67برس کی عمر میں ایلنگ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ گزذشتہ کچھ عرصہ سے دل اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ایک ہفتہ سے ہسپتال میں داخل تھے۔ منموہن سنگھ کے انتقال پر سکھوں کے علاوہ کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ ان کے آخری رسومات آئندہ ہفتہ ادا کی جائیں گی۔ منموہن سنگھ تمام عمر خالصتان کے قیام کے لئے سرگرداں رہے وہ آزادی کی تحریک چلانے کے سبب بھارت کو ایک آنکھ نہ بھاتے تھے وہ گزشتہ تین دہائیوں سے برطانیہ میں رہ کر خالصتان آزادی کی تحریک چلا رہے تھے۔ منموہن سنگھ پاکستانی و دیگر کمیونٹی میں یکساں مقبول تھے اور بھارت کے خلاف کشمیریوں کے تقریباً تمام مظاہروں میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کیا کرتے تھے۔ برطانیہ میں جلا وطنی کی زندگی کے دوران انہوں نے سینکڑوں دوست بنائے۔ ان کے انتقال پرسکھ کمیونٹی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے خالصتان کی تحریک متاثر ضرور ہوگی لیکن ہم ان کے مشن کو ایک دن ضرور پورا کریں گے۔
تازہ ترین