• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع نہیں کرسکتا ،شہباز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور ماضی کے عظیم کھلاڑی شہباز احمد کا کہنا ہے کہ میڈیا کے پاس ہاکی کو فروغ دینے کے لئے وقت نہیں ہے۔ بدنام کرنے کے لئے بہت ٹائم ہے۔ میڈیا کو جب دل کرتا ہے وہ فیڈریشن پر حملہ کردیتا ہے۔ خراب کارکردگی پر میڈیا زیادہ واویلا کرتا ہے ۔ وہ پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کا دفاع نہیں کرسکتا۔مجھے غیر ملکی دوروں کا شوق نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ میں پرو ہاکی لیگ کی میٹنگ کیلیے گیا تھا۔اصلاح الدین صدیقی ایگزیکٹیو بورڈ میں تھے جبکہ ایاز محمود سلیکٹر کی حیثیت سے گئے تھے۔ شہباز احمد نے کہا کہ کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹ کی بجائے لیگ پر زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ موجودہ ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ جونیئر کھلاڑی اگر محنت کرتے رہے تو نتائج چار پانچ سال بعد آنے لگیں گے۔ میں نے کبھی بھی ٹیم کی جیت کے دعوے نہیں کیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن غیر ملکی کوچ اور اسٹاف کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی کوشش ہے کہ ٹیم اگلے سال بہتر کارکردگی دکھا سکے۔ ہمارا ٹارگٹ ایشین گیمز ہیں۔ جیتں گے تو فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گا۔البتہ غیر ملکی کوچ مسئلےکا حل نہیں۔ شہباز احمد نے کہا کہ اس ملک میں پہلے ہی کوئی ہاکی نہیں کھیل رہا۔ اگر غلط باتیں کریں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کریں گے تو بچے ہاکی کی جانب راغب نہیں ہوں گے۔ ہاکی کی پر وموشن کے لئے اچھی اور پر کشش باتیں کرنی چاہیے۔ خواہ مخواہ ٹی وی پر بیٹھ ہاکی کو بدنام کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین