• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ کا ایکشن درست کرنے کیلئے کمیٹی قائم،پی سی بی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں ، انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ان کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کےلیے کمیٹی قائم کر دی ہے، جو ان کا ایکشن درست کروانے کےلیے جلد کام شروع کردیگی۔ ایکشن پر کام پی سی بی کی بائیومکینکس لیب میں کیا جائے گا۔درستی کے بعد آئی سی سی سے ایکشن ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی جائے گی۔
تازہ ترین