• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ومبلڈن چیمپئن یانا نوواٹنا 49 برس کی عمر میں چل بسیں

لندن ( جنگ نیوز) سابق ومبلڈن چیمپئن یانا نوواٹنا 49 برس کی عمر میں چل بسیں ۔ا نہوں نے 1998 میں فرنچ حریف نٹالی ٹوزیاٹ کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل حاصل کیا تھا۔ تاہم دو بار انہیں ایونٹ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی۔ کینسر کے مرض میں مبتلا نوواٹنا آخری وقت میں اپنی فیملی کے ہمراہ تھیں ۔ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ٹینس پلیئرکو 1993 اور 1997 کے ومبلڈن میں شکست ہوئی تھی ۔ 1993 میں اسٹیفی گراف ہاتھوں ومبلڈن فائنل میں شکست کے بعد ان کے جذباتی انداز نے لاکھوں لوگوں کے دل پگھلا دئیے تھے ۔
تازہ ترین