• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قائد اعظم ڈپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں کے ایم سی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو2-0سے اور کراچی یونائیٹڈ نے ایشیا گھی ملز بھاولپور کو2-0سے شکست دیدی۔ کے ایم سی کے گول کیپر شہروز کو پاک پی ڈبلیو ڈی کے کھلاڑی پر فائول پرنے پر ڈبل یلو کارڈ کی وجہ سے ریڈ کارڈ ہونے کے بعد میدان سے باہر جانا پڑا٭ واصف میموریل نے ڈی ایم سی سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ ینگ پٹنی ایف سی کو تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ اویس، سلیم شاہ اور فہیم شاہ نے ایک ایک گول بنایا٭ چیف آرگنائزر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ مقابلے میں کراچی کے 6 اضلاع سے کھلاڑی شامل ہیں٭اسپیشل سیکورٹی یونٹ کمانڈوعبداللہ خان نے ضلع ساؤتھ کراچی میں منعقد ہونے والے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں مسٹرساؤتھ (سینئر) کا ٹائٹل جیت لیا، وہ اس سے قبل سینئر کلاس اے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں مسٹرکراچی 2017میں دوسری پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔
تازہ ترین