• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اپنی بلی فیونا کو مہنگی کیٹ فوڈ کھلاتا ہوں،
ہر ہفتے خود نہلاتا ہوں،
بالوں میں کنگھا کرتا ہوں،
ناخن تراشتا ہوں،
لیکن گھر سے باہر نہیں جانے دیتا۔
کل فیونا جالی والے دروازے سے لگی بیٹھی تھی۔
میں نے دیکھا، باہر ایک اور بلی موجود تھی۔
دونوں میاؤں میاؤں کرتی رہیں۔
فیونا میرے پاس آئی تو میں نے پوچھا،
’’وہ بلی کیا کہہ رہی تھی؟‘‘
فیونا نے افسردہ ہو کر کہا،
’’پتا نہیں، مجھے سمجھ نہیں آئی۔
لیکن اس کے حال پر افسوس ہوا۔
خدا جانے کس ظالم نے اسے دروازے کے اس جانب قید کر رکھا ہے۔‘‘

تازہ ترین