• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ کے کارندے بھتہ خور سمیت 22ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 22 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور دیگر اشیا برآمدکرلی ،محسن مرزا بلڈرز سے بھتہ وصولی، ملزم فہیم گاڑیوں کو جلانے سمیت متعدد وارداتوںمیں ملوث ہیں تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس نے پریڈی اسٹریٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شفیق ،ساجداور علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین پستول ،موبائل فون ،نقدی اور آرام باغ تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان حال ہی میں جیل سےضمانت پر باہر آئے ہیں اور ملزمان نے سوسائٹی،ڈالمیا ،طارق روڈ،شاہراہ فیصل،پریڈی اسٹریٹ،صدر اور کورنگی میں درجنوں وارداتوں اور شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے کا انکشاف کیا ہے،سائٹ اے پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں چار ملزمان فضل رزاق ، لقمان، شاہ نواز اور عبید کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں، سعید آباد پولیس نے اللہ بخش، غلام محمد عرف گلاب ، مسلم اور وقاص، بلال کالونی پولیس نےسلمان علی اور عمران کو گرفتار کرکے اسلحہ ، نیوکراچی پولیس نے حنیف ابڑو کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے جمال حسین اور یوسف،منگھو پیر پولیس نے اسٹریٹ کرمنل مقصود کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا،علاوہ ازیں رینجرز نے جمشید کوارٹر کے علاقے سےمتحدہ قومی موومنٹ لندن کے کارکن محسن مرزا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاملزم بلڈرز سے بھتہ وصولی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،جبکہ سعود آبادسے لیاری گینگ کے ملزم اللہ بخش جبکہ گلشن اقبال اور لانڈھی سے فضیل عرف فیضی ، محمد عاقب بلوچ ، محمد کامران اور فہیم احمد کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم فہیم احمد گاڑیوں کو جلانے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں جبکہ دیگر تین ملزمان اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین