• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری کے 4ملزمان کی سزا کالعدم،رہا کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے بھتہ خوری کے جرم میں 4 مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان میں ارسلان، عبدالصمد، ابرار اور عادل شامل ہیں، پولیس اور پراسیکیوشن سزا کو برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی،ملزمان نے تیموریہ کے علاقے میں فیکٹری مالک سے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا، انسداد دہشتگردی عدالت نے سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
تازہ ترین