• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر سے چند روز میں 15 افراد لاپتا، حکومت، سیکورٹی اداروں کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے چند روز میں 15افراد کے لاپتا ہونے پر صوبائی حکومت، سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کو20دسمبرتک نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتا شہریوں کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے، سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کی اور شہریوں کی گمشدگی پر سندھ حکومت،محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاپتا شہریوں کو پولیس، سادہ لباس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے، لاپتا شہریوں میں فیضان خان، انوار، معراج الدین، احسان، عرفان علی اور دیگر کا تعلق لیاقت آباد، عزیزآباد، شاہ فیصل، جوہرموڑ، کورنگی اور دیگر علاقوں سے ہے۔
تازہ ترین