• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر ملزمان کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر دہشت گردوں کو آگاہی نوٹسز جاری کردیئے،پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرم کے اہلخانہ عدالتی نوٹس وصول نہیں کررہے،عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو ایک بار پھر آگاہی نوٹس جاری کردیے،مجرم کے اہلخانہ کی جانب سے نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو اپیل پر فیصلہ جاری کردیں گے،ساتھی وکیل نے بتایا کہ مجرموں کے وکیل ایم آر سید کا انتقال ہوچکا ہے،عدالت مقدمہ میں گرفتار کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا یافتہ 11 دہشت گردوں کو حیدرآباد سے پیش نہ کرنے پر سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرچکی ہے،پراسیکیوٹر نے کہا کہ حیدرآباد جیل انتطامیہ کی جانب سے احکامات کے باجود جواب جمع نہیں کرایا گیا،وکیل نے بتایا کہ تمام مجرموں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث حیدر آباد منتقل کردیا تھا۔ 11 ملزمان میں عطا الرحمان عرف ابراہیم، شہزاد باجوہ ، یعقوب، عذیر احمد، شعیب صدیقی اور دانش امام شامل ہیں،نجیب اللہ، خرم سیف اللہ، شہزاد مختیار، خالد راو اور عدنان شاہ بھی 11 مجرموں میں شامل ہیں۔
تازہ ترین