• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی نااہلی غفلت ،کراچی بد ترین ٹریفک جام ،لاکھوں شہری خوار

Todays Print

کراچی ( خالد محبوب…اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی نااہلی غفلت ،احتجاج اور دھر نو ں نے شہریوں کی زندگی اجیر نبنادی ہے، پیر کو بھی شہر کے مختلف علاقوںاور مرکزی شاہراہوں نمائش چورنگی ، ایم جناح روڈ ، صدر پریڈی اسٹریٹ، ایمپریس مارکیٹ ، لیاقت آباد ،عائشہ منزل برنس روڈ لائنز ایریا،پارکنگ پلازہ،نیوایم اے جناح روڈ ،پیپلزسکیٹریٹ چورنگی ،گرومندر ، تین ہٹی،جہانگیر روڈ، ، اور دیگر علاقوں میں رات تک ٹریفک کانظام درہم برہم اور بد ترین ٹریفک جام رہا ایمبولینسوں سمیت ہزاروں گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسی رہیں.

سے گھروں کو واپسآنے والے دفاتر کے ملازم اور اسکول اور کالج کے طلبہ اور مجبور لاکھوں شہریوں نےمنٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا ،جبکہ متعددگاڑیوں ایندھن ختم ہو گیا ، کئی مقامات پر توٹریفک پولیس نام کی کوئی چیز دکھائی بھی نہیں دی گئی ، جبکہ ڈی آئی جی پولیس کے غریب موٹر سائیکل سواروں کے لئے نت نئے اور جیبیں گرم کر نے والے احکامات پر ٹریفک پولیس فوری اور دن رات موٹر سائیکل سواروں کو روک کر چالان کر نے اور جیبیں گرم میں مستعددنظر آتی ہے،

شہریوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک موٹر سائیکل سواروں پر نئی نئی پابندیاں لگانے سے فوری روک کر ان سے شہر بھر میں ہونے والے ٹریفک جام کے حوالے سے بازپرس کر کے شہریوں یومیہ ہونے والی ازیت سئے نجات دلائی جائے ۔

تازہ ترین