• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہجوم سے انصاف کا نعرہ، عوام کو بے وقوف بنانے کی ساز ش ہے، عمران خان

Todays Print

اسلام آباد(خبرایجنسی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ نواز شریف کا ہجوم سے انصاف کرانے کا نعرہ آئین کی خلاف ورزی ہے،نواز شریف قوم کو بیوقوف بنانے اور فساد برپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی میں فکس اٹ مہم کے 8کارکنان کی گرفتاری پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیااور کہاکہ کراچی میں تعلیم کی ابتر صورتحال کیخلاف پر امن احتجاج پر سندھ حکومت کا وحشیانہ رد عمل انتہائی قابل مذمت ہے ۔

پیر کو اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا یہ دعویٰ کہ عوام ان کا احتساب کرینگے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں کو ہر وقت بیوقوف بنائے رکھا جانا چاہیے، عوام جانتے ہیں کہ آئینی طور پر ان کا کام اپنے نمائندے منتخب کرنا ہے، عوام کو بخوبی احساس ہے کہ قانون کی عملدآری یقینی بنانا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، نواز شریف کی یہ کوشش کہ عوام ان کا احتساب کریں آئین سے روگردانی اور فساد برپا کرنے کی کوشش ہے ،نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 300ارب بچانا چاہتا ہے ۔ میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ اور آئین پر نواز شریف کے حملوں سے ثابت ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

تازہ ترین